پنجاب بھر میں ڈومیسائل بنوانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں نمایاں تبدیلیاں

Apr 10, 2026 | 17:27:PM
پنجاب بھر میں ڈومیسائل بنوانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں نمایاں تبدیلیاں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب بھر میں ڈومیسائل بنوانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں نمایاں تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی ہے ، طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے  ہیں ۔

کابینہ اجلاس میں ڈومیسائل کے حصول کو آسان بنانے اور فیس سٹرکچر میں تبدیلی کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے ، ڈومیسائل کے حصول کے تمام عمل کو ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

ڈومیسائل کی مجموعی فیس 550 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، ڈومیسائل فیس 200 روپے ، ای اسٹامپ 300 روپے ، پی آئی ٹی بی کے سروس چارجز 50 روپے ادا کرنا ہوں گے ۔

تمام ادائیگیاں موبائل ایپ ای پے پنجاب کے ذریعے ڈیجیٹلی کی جائیں گی ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی کورئیر کے ذریعے گھر تک فراہمی کو بھی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے ، مستقبل قریب میں یہ سروس ’’دستک ایپ‘‘ پر بھی دستیاب ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران مذاکرات آج سے اسلام آبادمیں ہوں گے