دیہی علاقوں میں جائیداد کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئےبڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسٹامپ ڈیوٹی ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے۔
آرڈیننس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں کر کے 1 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کاکہناہے کہ اس سے پہلے شہری علاقوں میں 1 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 3 فیصد اسٹامپ ڈیوٹی وصول کی جا رہی تھی،نئے اقدام کا مقصد قوانین کو آسان بنانا اور جائیداد کے شعبے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ بھی باضابطہ طور پر’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبے میں شامل
سردار سلیم حیدر خان کے مطابق اس اقدام سے دیہی علاقو ں میں جائیداد کی خرید وفروخت میں اضافہ ہو گا۔