لاہور ایئرپورٹ بھی باضابطہ طور پر’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبے میں شامل

Apr 10, 2026 | 14:20:PM
  لاہور ایئرپورٹ بھی باضابطہ طور پر’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبے میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ کو بھی باضابطہ طور پر’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبے میں شامل کر لیا گیا ۔
حکومتِ پاکستان اور سعودی عرب کی کوششوں کے نتیجے میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کو باضابطہ طور پر’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عازمینِ حج کی ایک بڑی مشکل حل ہو گئی ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر آپریشن حج سعودی فواذ سعود الشریفی نے ایئرپورٹ انتظامیہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں منصوبے کی تفصیلات پر بریفنگ دی،سعودی حکام نے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ اس سال لاہور سے روانہ ہونے والے تمام عازمینِ حج کی امیگریشن کا عمل پاکستان میں ہی مکمل کیا جائے گا۔
’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبے کے تحت عازمین کی سعودی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس پاکستان کے ایئرپورٹس پر ہی سعودی حکام کے ذریعے مکمل کی جاتی ہے جس سے حجاج کرام کو سعودی عرب پہنچنے پر طویل قطاروں اور انتظار کی زحمت نہیں اٹھانی پڑتی اور وہ ایئرپورٹ سے سیدھے اپنی رہائش گاہوں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے روزانہ کتنے جہاز گزر سکیں گے؟ اہم شرط معاہدے میں شامل
اس سے قبل یہ سہولت صرف کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دستیاب تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حج فلائٹ آپریشن مزید شفاف اور آسان ہو جائے گا، جس سے بزرگ اور بیمار حجاج کو خصوصی ریلیف ملے گا۔