آبنائے ہرمز سے روزانہ کتنے جہاز گزر سکیں گے؟ اہم شرط معاہدے میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آبنائے ہرمز سے ایک دن میں کتنے جہاز گزر سکیں گے؟یہ ہم شرط بھی امریکہ اورایران کے درمیان ہونےوالےجنگ بندی معاہدے میں شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینئر ایرانی ذرائع کاکہناہے کہ ایران ایک دن میں 15 سے زیادہ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت گزرنے کی اجازت نہیں دے گا جس پر اس نے امریکا کے ساتھ اتفاق کیا تھا۔
پاکستان کی درخواست پر ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ ایران آبنائے ہُرمز کو بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھول دے گا۔
آبنائے ہُرمز ایران اور عمان کے درمیان صرف 34 کلومیٹر (21 میل) چوڑی پٹی ہے، جو خلیج عرب کو خلیج عمان اور بحیرۂ عرب (بحرِہند) ملاتی ہے،اس بحری راستے سے روزانہ قریباً دو کروڑ بیرل تیل گزرتا ہے جو عالمی کھپت کا قریباً 20 فیصد بنتا ہے،اس کے علاوہ قطر سے بڑی مقدار میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بھی اس کے ذریعے ہی ایشیائی منڈیوں کو بھیجی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں تیل و گیس کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی
امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیاتھا، جس کے بعد عالمی سطح پر توانائی بحران پیدا ہوا اور خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔