ڈونلڈ ٹرمپ کی جے ڈی وینس کو ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنے کی ہدایت

Apr 10, 2026 | 14:57:PM
ڈونلڈ ٹرمپ کی جے ڈی وینس کو ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنے کی ہدایت کردی۔

عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں جے ڈی وینس جنگ کے سب سے زیادہ مخالف تھے، جے ڈی وینس ماضی میں بھی جنگ کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں۔

قبل ازیں امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے پر امید ہوں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو لبنان پر حملوں میں کمی کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو گا یا سستا۔۔؟اہم خبر سامنے آ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے فون کرکے حملوں میں کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی، نیتن یاہو سے بات کر لی ہے اور وہ حملوں میں کمی کریں گے۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کمی آئی ہے۔