پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق آج خوشخبری دیں گے:اعلیٰ حکومتی عہدیدار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری آج وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوائی جائے گی، حتمی اعلان رات کو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا طوفان!آئی ایم ایف کا سخت انتباہ سامنے آگیا
اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے مطابق آج پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق آج خوشخبری دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت آج عوام کو بہتر ریلیف فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان ہے ۔