ایران جنگ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے خبردار رہنا چاہیے: آئی ایم ایف

Apr 10, 2026 | 10:48:AM
ایران جنگ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے خبردار رہنا چاہیے: آئی ایم ایف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران سے خبردار رہنا چاہیے۔

سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کم آمدنی والے اور تیل درآمد کرنے والے ممالک اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ممالک مالیاتی پالیسی میں احتیاط برتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منفی سپلائی جھٹکے معیشت پر دباؤ ڈالیں گے، مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امن کی کوششیں تیز ،ترکی بھی میدان میں آگیا

کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ مرکزی بینکوں کو بھی مہنگائی کے خطرات پر نظر رکھنا ہوگی، حکومتیں محدود وسائل کو دانشمندی سے استعمال کریں تاکہ معاشی دباؤ کم کیا جا سکے۔