پاکستان میں  ہو نے والے  مذاکرات سے امن ممکن ہے :رجب طیب اردوان 

Apr 10, 2026 | 10:35:AM
 پاکستان میں  ہو نے والے  مذاکرات سے امن ممکن ہے :رجب طیب اردوان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالے امریکہ ، ایران مذاکرات کو پائیدار امن کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق اردوان  نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے انتہائی حد تک استعمال کیا جانا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں : ایران کی معاشی حکمت عملی،دنیا کو چونکا کر رکھ دیا

واضح رہے کہ امریکہ ، اسرائیل اور ایران کی جنگ بندی کے بعد خلیجی ممالک پر گذشتہ روز ایران کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔

 عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور عمان نے  کوئی حملہ رپورٹ نہیں کیا۔