رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک، 2 فرار

Apr 10, 2023 | 11:28:AM
رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک، 2 فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) رحیم یارخان میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق رحیم یار خان میں تھانہ احمد پور لمہ کے علاقے خان پور میں دو بچوں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو مارے گئے اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سےکلاشنکوف اور تین پستولیں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ماہ رمضان میں مکروہ عمل کرتے ہوئے لڑکی سمیت30 نوجوان رنگےہاتھوں گرفتار

فائرنگ تھمنے پر پولیس کے سرچ آپریشن میں ملزمان کی شناخت عثمان، حسیب، جنید اور راحیل کے ناموں سے ہوئی۔

مزید معلومات کے تحت پتا چلا کہ ہلاک ملزمان کچھ روز قبل خان پور سے ڈاکٹر حسن کے بیٹوں شایان اور سبحان کے اغواء میں بھی ملوث تھے۔

پولیس نے ہلاک ملزمان کی لاشوں کو قبضے میں لے کر حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس پارٹی کے کوئیک رسپانس اور مؤثر کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔