عمران خان کی برطرفی ۔ پرویز خٹک نے اہم اعلان کردیا

Apr 10, 2022 | 12:26:PM
عمران خان کی برطرفی ۔ پرویز خٹک نے اہم اعلان کردیا
کیپشن: پرویز خٹک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انشااللہ ہم جلد واپس آئیں گے۔

سابق وزیر نےٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعلق کہا کہ انہوں نے اپنی آخری گیند تک مقابلہ کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ انشاء اللہ ہم جلد واپس آئیں گے۔ 

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک 2013 سے 2018 تک پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ تھے۔2018 کے عام انتخابات میں پرویز خٹک کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا تھا۔

پرویز خٹک پارٹی میں اختلافات کے خاتمے اور سیاسی میدان میں مشکلات کے حل کے لئے انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔حالیہ سیاسی بحران کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کو منانے کا ٹاسک بھی انہیں ہی سونپا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کی کامیابی۔شیخ رشید کا بڑا اعلان

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک ہی کی کاوشوں پر مسلم لیگ (ق) نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے تمام معاملات طے ہوجانے کے باوجود تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوگئی ۔
 یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی برطرفی۔جمائما کے بھائی کا ردعمل  بھی آگیا