نیپال میں احتجاجی تحریک،بھارت  نوجوانوں کو استعمال کر کے  انتشار پیدا کر رہا

بھارت بطور  Net security destabilizer خطے کے ہر ملک میں امن و خود مختاری کو نقصان پہنچانے پر تلا ہوا ہے

Sep 09, 2025 | 18:46:PM
نیپال میں احتجاجی تحریک،بھارت  نوجوانوں کو استعمال کر کے  انتشار پیدا کر رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپال میں جنریشن زیڈ  کی  احتجاجی تحریک کےمعاملے پر بھارت کے خطے میں علاقائی بالادستی کے پس پردہ عزائم  آشکار ہو گئے،بھارت نیپال کے  نوجوانوں کو استعمال کر کے جنریشن زیڈ تحریک کے ذریعے    انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ہندوتوا نظریے  پر قائم  بھارت علاقائی بالادستی کے  لیے نیپال سمیت  ہمسایہ ممالک میں اندرونی مداخلت  میں مصروف  ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ پوری طرح نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک کو ایجنڈے کے تحت نمایاں کر رہے ہیں۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق’’نیپال میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج کے دوران جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں‘‘نیپالی حکومت نے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب سمیت 26 پلیٹ فارمز بند  کر دیئے، نیپالی نوجوان رہنماؤں نے مظاہرین کی حمایت کی، کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

اب یہ  واضح ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت خطے میں اپنا اثرو رسوخ قائم کرنے کے لیے ایسی تحریکوں کی حمایت کر رہی ہے۔اس سے قبل 2019 میں بھی  بھارت  نیپال کی جغرافیائی سالمیت کو چیلنج کرتے ہوئے نئے نقشے جاری کر چکا ہے ۔نقشوں میں نیپال کے کالاپانی، لیپولیخ اور لمپیادھورا کو بھارتی علاقہ دکھایا گیا جس پر  نیپال نے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد پر  مالدیپ میں ’بھارت نکل جاؤ‘ نامی احتجاجی مہم بھی چلائی گئی تھی ۔مالدیپ کی حکومت کے  تین عہدیدار، مودی کو ''مسخرہ''، ''دہشت گرد'' اور ''اسرائیل کی کٹھ پتلی " کہہ چکے ہیں۔بھارت بنگلہ دیش میں  بھی  سیاسی مداخلت سے  شیخ حسینہ جیسی کرپٹ وزیراعظم سے مفاد حاصل کرتا رہا ۔

بنگلہ دیش کے ساتھ ’تیستا دریا‘ کا تنازعہ اورپاکستان کے ساتھ ’سندھ طاس معاہدے‘ کی معطلی بھارت کی آبی جارحیت کی واضح مثالیں ہیں۔بھارت  اس سے قبل سری لنکا میں  تامل ٹائیگرز تحریک کو بڑھانے   اور 2022ء کے  فسادات کرانے میں  ملوث رہا ہے۔ہمسایہ ممالک  کے خلاف جارحانہ بیانات اور اندرونی مداخلت  بھارت کی مخاصمت اور جارحانہ ذہنیت کے عکاس ہیں۔پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت پر سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ کا بیان بھارتی مداخلت کا واضح ثبوت ہے۔بھارت بطور  Net security destabilizer خطے کے ہر ملک میں امن و خود مختاری کو نقصان پہنچانے پر تلا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھکی ہوئی ماں کی کارستانی، 15 دن کے بچے کو فریج میں رکھ کر سو گئی، پھر کیا ہوا ؟