تھکی ہوئی ماں کی کارستانی، 15 دن کے بچے کو فریج میں رکھ کر سو گئی، پھر کیا ہوا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد میں ایک ماں نے اپنے 15 دن کے بچے کو فریج میں رکھ دیا، خوش قسمتی سے بچہ محفوظ رہا،ماں ذہنی دباؤ اور نفسیاتی بیماری کی شکار تھی ۔
مرادآباد میں ایک ماں نے اپنے 15 روزہ بچے کو فریج میں رکھ دیا، جس کے بعد پورا خاندان اور شہر سکتے میں آ گیا یہ افسوسناک واقعہ اتر پردیش کے مرادآباد کے جبّار کالونی میں 5 ستمبر کو پیش آیا،خاتون کی اس حرکت پر ڈاکٹروں نے بعد میں اسے پوسٹ پارٹم سائیکوسس (Postpartum Psychosis) یعنی زچگی کے بعد ہونے والی شدید ذہنی بیماری قرار دیا،اہلِ خانہ کے مطابق نومولود بچہ رات بھر بے چین تھا اور سو نہیں رہا تھا، تھکی ہوئی ماں اسے لے کر کچن گئی اور فریج میں رکھ دیا تاکہ وہ خود کچھ دیر آرام کر سکے۔ کچھ ہی لمحوں بعد بچے کی چیخ و پکار پر دادی کچن پہنچی اور فوراً بچے کو باہر نکالا۔ خوش قسمتی سے بچہ محفوظ رہا اور ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کی جان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔جب شوہر اور دیگر اہلِ خانہ نے خاتون سے وضاحت طلب کی تو اس نے بڑے اطمینان سے جواب دیا کہ ’’وہ سو نہیں رہا تھا، اس لئے میں نے اسے فریج میں رکھ دیا۔‘‘ابتدائی طور پر خاندان نے اس حرکت کو ماورائی اثر (جن بھوت یا آسیب) سمجھا اور اگلے دن خاتون کو ایک مقامی سادھو کے پاس لے گئے تاکہ جھاڑ پھونک کرائی جا سکے لیکن جب اس سے کوئی فائدہ نہ ہوا تو ایک رشتہ دار نے ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی، رانا ثنا اللہ نے بازی پلٹ دی
ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون پوسٹ پارٹم سائیکوسس میں مبتلا ہے، جو زچگی کے بعد پیدا ہونے والی نایاب مگر سنگین ذہنی حالت ہے جس میں عورت حقیقت سے کٹ جاتی ہے، نیند کی کمی کا شکار ہو جاتی ہے اور اپنے یا بچے کے لئے خطرناک فیصلے کر سکتی ہے،اس خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کارتیکیہ گپتا نے کہا کہ“ایسی مائیں اپنے خیالات پر قابو نہیں رکھ پاتیں۔ وہ جانے انجانے میں بچے یا خود کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔