رانا ثنا اللہ نے سینیٹ کا الیکشن جیت لیا

Sep 09, 2025 | 16:26:PM
رانا ثنا اللہ نے سینیٹ کا الیکشن جیت لیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ثنا اللہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن جیت کر سینیٹر منتخب ہو گئے۔

 پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کر لی ہے،جنرل نشست پر آج اسمبلی میں پولنگ ہوئی،گنتی مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کے امیدوار رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کی،انہیں 250 ووٹ ملے اور  ایک ووٹ مسترد ہوا،کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.5 ووٹ درکار تھے۔

پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین پر مشتمل ایوان میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.5 ووٹ درکار تھے، وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے حق میں 251 حاصل کر کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے۔

سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلمیٰ اعجاز امیدوار تھیں تاہم پولنگ شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی نے ان الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اراکین سمیت اپوزیشن اتحاد کا کوئی رکن ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لے گا۔

رانا ثنا اللہ خان نے 250 ووٹ حاصل کئے،ایک ووٹ مسترد  جبکہ کل 251 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے