کینیڈا :پاکستانی سمیت غیر ملکی طلبا کیلئے سکالرشپ کا اعلان ،40 ہزار ڈالر بھی ملیں گے

Sep 09, 2025 | 13:01:PM
کینیڈا :پاکستانی سمیت غیر ملکی طلبا کیلئے سکالرشپ کا اعلان ،40 ہزار ڈالر بھی ملیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیڈا نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طالبعلموں سے سکالرشپ کیلئے درخواستوں کی وصول کا آغاز کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے   کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ’کینیڈا گریجویٹ ریسرچ سکالرشپ 2026‘ کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں،سکالرشپ حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو مالی مدد کیلئے سالانہ 40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

سکالرشپ نہ صرف کینیڈین شہریوں بلکہ بین الاقوامی طلبہ کیلیے بھی دستیاب ہے جو کینیڈا کی کسی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں زیر تعلیم ہیں۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق سکالرشپ کے حصول کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 ہے اور یہ پی ایچ ڈی کی سطح کے پروگراموں کیلئے ہے۔

سکالرشپ کا مقصد تحقیق، جدت، تخلیقی سوچ اور علم کے فروغ کیلیے نئے و باصلاحیت محققین کی سرپرستی کرنا ہے۔

منتخب امیدواروں کو سالانہ 40 ہزار کینیڈین ڈالر کی مالی امداد دی جائے گی جو زیادہ سے زیادہ تین سال تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ بربریت:1300 سے زائد فنکاروں کااسرائیل کیساتھ کام نہ کرنے کا عزم

سکالرشپ حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ غیر ملکی طلبہ کو کینیڈا کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لیا ہوا ہونا چاہیے،درخواست دہندہ نے 31 دسمبر 2025 تک پی ایچ ڈی کی 36 ماہ کی تعلیم مکمل نہ کی ہو،مشترکہ پروگرام جیسے (MD/PhD، MA/PhD) کے طلبہ بھی اہل ہیں بشرطیکہ پروگرام میں تحقیقی تھیسس شامل ہو۔

درخواست دہندگان کو متعلقہ کینیڈین ادارے کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔