غزہ بربریت:1300 سے زائد فنکاروں کااسرائیل کیساتھ کام نہ کرنے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی وڈ سمیت 1300 سے زائد بین الاقوامی فنکاروں ، ہدایت کاروں اور فلم سازوں نے غزہ میں جاری ظلم وبربریت کے دوران اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا عزم کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ورکرز فار فلسطین گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے عہد نامے پر ہالی وڈ اور یورپ کی کئی معروف شخصیات ، اداکاروں ، ہدایت کاروں اور فلم سازوں نے دستخط کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے عہد نامے میں اے لسٹر ، اولیویا کلمن، آیو ایڈبیری، مارک روفالو، رز احمد، ٹلڈا سوئنٹن اور جیویر بارڈیم سمیت1300 بین الاقوامی فنکاروں، ہدایت کاروں اور فلم سازوں نے اسرائیلی فلمی اداروں، فیسٹیولز، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیز کے ساتھ کام نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔
عہد نامے پر دستخط کرنے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں نے طے کیا ہے کہ وہ نہ ایسی کوئی فلمز دکھائیں گے اور نہ ہی ایسے کسی اسرائیلی ادارے کے ساتھ کام کریں گے جو فلسطینی عوام کی نسل کشی اور نسل پرستی میں ملوث ہو۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان صرف انتشار چاہتا ، تحریک انصاف کا سیاسی کیریئرختم ہوچکاہے، راناثنااللہ
عہدنامے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری تباہ کاریوں اور 64000 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
مزید برآں عہد نامے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیاگیا ہے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات درست ہیں اور فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے۔