آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے کا ہو گیا

Sep 09, 2023 | 09:14:AM
آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے کا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دوسرے روز بھی  آٹے کی قیمت میں اض افہ دیکھا گیا ہے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 ہزار 840 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو گیا، آٹا ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان نے قیمتیں بڑھائی ہیں،20 روپے اضافے کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت ایک ہزار 420 روپے اور 40 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 840 روپے ہو گئی ، چکی آٹا بھی 10 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے، چکی آٹے کی فی کلو قیمت 170 سے بڑھا کر 180 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مراکش میں قیامت خیز زلزلے نے تباہی مچا دی، 300 سے زیادہ افراد ہلاک