بھارت سے رہا ہونے والے 50 سے زائد پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت سے رہا ہونے والے 50 سے زائد پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے۔
رہائی پانے والے ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے،رہائی پانے والوں میں علی نواز، غلام علی، محمد اسلم، صدام حسین سمیت دیگر شامل ہیں، واہگہ بارڈر پر ماہی گیروں کا جذباتی استقبال کیاگیا، رہائی پانے والے ماہی گیروں نے وطن کی مٹی کو چوما، آنکھوں میں خوشی کے آنسوآگئے۔
ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا، فیصل ایدھی کی ہدایت پر ماہی گیر لاہور سے کراچی روانہ کئے جا رہے ہیں۔
پاکستانی ماہی گیر کاکہناتھا کہ کئی برسوں سے بھارتی جیلوں میں قید تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:مشتاق احمد کا جماعت اسلامی چھوڑنے کا انکشاف، کس پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے؟سابق سینیٹرنے بتا دیا