سابق سینیٹر مشتاق احمد کا جماعت اسلامی سے راہیں جدا ہونے کا انکشاف
کیپشن: سابق سینیٹر مشتاق احمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہےمیں نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیاہے، سفر پر جاتے وقت رسپانس نہیں ملا،جس رات جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا اس رات رویا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہاکہ 19ستمبر کو جماعت اسلامی سے مستعفی ہو گیا تھا،حافظ نعیم آج بھی میرے لئے محترم ہیں،ضروری نہیں کوئی پارٹی چھوڑے تو جھگڑے کے ساتھ چھوڑے،ان کاکہناتھا کہ میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، میں فلسطین، فری میڈیا اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد گورنر کے پی متحرک ، اسلام آباد سے بڑی خبر آ گئی