نون لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) پیپلز پارٹی اور حکومت میں برف نہ پگھل سکی،اسپیکر چیمبر میں پیپلزپارٹی کی ن لیگ سے ناراضگی کےمعاملے پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نےفیصلہ کیا ہے کہ ایوان میں ہونے والی کسی بھی قانون سازی میں ووٹ نہیں دے گی، پی پی قومی اسمبلی، سینٹ اجلاس میں شرکت کرے گی۔ ملاقات میں نون لیگ کی جانب سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، غلام مصطفی شاہ اور رانا مبشر شریک ہوئے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی آغا رفیع اللہ اور اعجاز جاکھرانی شامل ہوئے۔پیپلزپارٹی کے تمام اراکین خاموشی سے اجلاس سے چلے گئے
پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی نے ایوان میں واک آؤٹ سے متعلق مشاورت کی،آغا رفیع اللہ، اعجاز جاکھرانی، شرمیلا فاروقی، شگفتہ جمانی راجہ پرویز اشرف کی تقریر سے پہلے ہی ایوان چھوڑ گئےراجہ پرویز اشرف بھی تقریر کے بعد ایوان سے چلے گئےڈپٹی اسپیکر نے اجلاس میں نماز مغرب کا 15 منٹ کا وقفہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بعض عناصر ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن