امتحانی پالیسی میں بڑی تبدیلی ،پاسنگ مارکس 40 فیصد ہوں گے

Oct 09, 2025 | 16:00:PM
امتحانی پالیسی میں بڑی تبدیلی ،پاسنگ مارکس 40 فیصد ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بلال نیازی )فیڈرل بورڈ نے امتحانی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر تے ہوئےپاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیئے۔
نئی پالیسی سالانہ امتحانات 2026 سے نافذ ہو گی اوریہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ پر لاگو ہو گی۔
فیڈرل بورڈ حکام کاکہناہے کہ پاسنگ مارکس میں اضافہ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کے لیے کیا گیا،فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاوربریک ڈاؤن:نیپرا نے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
فیڈرل بورڈ حکام کے مطابق 2027 سے پالیسی میٹرک اور انٹر کے دوسرے حصے پر بھی لاگو ہو گی،نئی پالیسی طلبہ کو ٹہ سسٹم کے بجائے تصوراتی فہم کی طرف لانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔