پاوربریک ڈاؤن:نیپرا نے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے ملک بھر میں جنوری 2023 کے پاور بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کردیا۔
ملک بھر میں جنوری 2023 کے پاور بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک کے خلاف کارووائی کرتے ہوئے نیپرا نےاسے آپریشنل ناکامی ثابت ہونے پر کے الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسے 15 روز کے اندر جرمانہ جمع کرانےکا بھی حکم دیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی وضاحتیں پاور بریک ڈاؤن کا جواز فراہم نہیں کرتیں، پاور بریک ڈاؤن کی ذمہ داری صرف نیشنل گرڈ پر ڈالنا درست نہیں، کے الیکٹرک کو اپنے سسٹم کی خامیوں کا ذمہ دار قرار دیا گیاہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے جوابات غیر اطمینان بخش اور ناقابل قبول ہیں، کے الیکٹرک کی بلیک سٹارٹ صلاحیت کی وضاحت غیر مؤثر ثابت ہوئی ہیں، بلیک سٹارٹ مشق کے باوجود حقیقی بحران میں ناکامی ہوئی۔
نیپرا کامزید کہنا ہے کہ بار بار ٹرپنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حفاظتی اقدامات مؤثر نہیں تھے اور بلیک اسٹارٹ پلانٹ کی تکنیکی خامیاں بدستور برقرار ہیں۔
یاد رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد سماعت کا موقع فراہم کیا اور سماعت 14 نومبر 2024 کو ہونا تھی جو کے الیکٹرک کی درخواست پر مؤخر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:عادل راجا ہتک عزت کا کیس ہار گئے،13 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوں گے
یاد رہے کہ 23 جنوری 2023 کو کراچی سمیت صوبۂ سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کی وجہ سے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی،اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہوئی جس کے باعث ایک کے بعد ایک پاور پلانٹ ٹرپ ہو گئے،پاور پلانٹس بند ہونے سے سندھ کے اضلاع، جنوبی پنجاب، سینٹرل پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھیجس سے ائیرپورٹ پر کام کرنے والے نظام میں بھی خلل پڑاتھا۔