سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے 

Oct 09, 2025 | 15:15:PM
سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سنیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد اردن پہنچے تھے ،سینیٹر مشتاق  گلف ایئرلائن کی پرواز جی ایف 770 پر بحرین سے  اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آ گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر مشتاق کا شاندار استقبال کیا گیا،،سینکڑوں افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ شب اردن میں پاکستانی سفارتخانے نے  پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کرکے مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبا کو ایک سال تک گوگل اے آئی پرو پلان مفت فراہم کرنیکا اعلان