وزیراعلیٰ پنجاب عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں

Nov 09, 2025 | 18:44:PM
وزیراعلیٰ پنجاب عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر اور وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاپ 30 کانفرس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے  وژن اور اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگی حیات کے تحفظ و فروغ کا  وژن اُجاگر کریں گی ۔

کاپ 30 کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دورہ برازیل کے دوران عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں :ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، رات کے اوقات میں  سرد رہنے کی پیش گوئی