ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، رات کے اوقات میں  سرد رہنے کی پیش گوئی

Nov 09, 2025 | 18:26:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، رات کے اوقات میں  سرد رہنے کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان  ہے جبکہ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان،کون شامل اور کون آؤٹ؟جانیے

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع  ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر میں موسم سرداورخشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی06، لہہ منفی05،بابوسرمنفی 04 ،زیارت منفی 03،گلگت ،استوراور گوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 96ضمنی انتخاب؛ ن لیگ کو الیکشن سے قبل ہی بڑی کامیابی مل گئی، جیت یقینی