این اے 96ضمنی انتخاب ؛(ن )لیگ کو اہم کامیابی مل گئی،پی پی امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار 

Nov 09, 2025 | 18:05:PM
این اے 96ضمنی انتخاب ؛(ن )لیگ کو اہم کامیابی مل گئی،پی پی امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار 
کیپشن: مسلم لیگ ن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو اہم کامیابی مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں کھرل اور سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، دونوں رہنماؤں نے جلسے کے دوران (ن) لیگ کے امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار ہونے کااعلان کیا۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، 23 نومبر کو شیر کی فتح ہوگی خوشحالی و ترقی کی فتح ہوگی ، مسلم لیگ کا دور عوامی دور ہے۔

  یادرہے کہ تحصیل جڑانوالہ کے حلقہ این اے 96میں مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری  مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی