روس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے انفرااسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس کی جانب سےDnipro شہر میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، جبکہZaporizhzhia میں 3 افراد جان سے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کی جانب سے یوکرین بھر میں 25 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں دارالحکومت کیف بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹیموں کی شرکت ؟ فارمولا پیش
یوکرینی وزیراعظم نے بتایا کہ خارکیف اور کیف کے علاقوں میں بڑی توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، حملوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات کے وقت 450 سے زائد ڈرونز اور 45 میزائل داغے، جن میں سے 9 میزائل اور 406 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔
ادھر روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی افواج نے 79 یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا۔
یوکرینی وزارتِ توانائی نے کہا کہDnipro سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
روسی حکام کا مؤقف ہے کہ توانائی کے مراکز پر حملے یوکرینی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے کہا کہ ان حملوں کے بعد روس پر توانائی کے شعبے پر مغربی پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔