اولمپکس 2028 میں کن کرکٹ ٹیموں کو شرکت کا موقع مل سکتا ہے؟ فارمولا پیش

Nov 09, 2025 | 08:29:AM
 اولمپکس 2028 میں کن کرکٹ ٹیموں کو شرکت کا موقع مل سکتا ہے؟ فارمولا پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )لاس اینجلس اولمپکس 2028کے کرکٹ مقابلوں میں ٹیموں کی شرکت کے حوالے سے فارمولا سامنے آیا ہے۔

پیرس اولمپکس 1900 کے بعد اولمپک مقابلوں میں شامل کئے جانے والے کھیل کرکٹ کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں تفصیلی بات ہوئی جس میں  ٹیموں کی شرکت کا فارمولا پیش کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورننگ باڈی نے مردو خواتین کی 6،6  کرکٹ ٹیموں کی اولمپک مقابلوں میں شرکت کی تصدیق کی ہے، مجوزہ فارمولے میں اولمپک مقابلوں میں پاک بھارت مقابلے کی گارنٹی نہیں۔

پہلے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی ٹاپ 6 ٹیموں کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کا آئیڈیا سامنے آیاتھا  لیکن  اب ہر  برا اعظم کی ٹاپ ٹیموں کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے پر بات ہوئی ہے۔

اولمپکس کی چھٹی ٹیم کے لیے گلوبل کوالیفائر کرانے کے آئیڈیا پر بات ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:ابرار احمد نے اہم اعزازاپنے نام کر لیا

اجلاس میں شریک رکن  نے  گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ  اولمپکس 2028 میں  کرکٹ کی 5  ٹاپ ٹیمیں براعظم سے آئیں گی، چھٹی ٹیم گلوبل کوالیفائر سے ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ آئی سی سی اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کرے گی،  ابھی بات چیت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ ٹاپ رینکنگ کے مطابق ایشیا سے بھارت، اوشنیا سے آسٹریلیا،  یورپ سے انگلینڈ، افریقا سے جنوبی افریقا کوالیفائی کرسکتی ہے۔

یو ایس اے کرکٹ ٹیم بطور میزبان امریکا سے کوالیفائی کر سکتی ہے یا پھر ویسٹ انڈیز کو جگہ ملے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوبل کوالیفائر کے حوالے سے عالمی گورننگ باڈی جلد تفصیلات سے آگاہ کرے گی جس کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔