سابق وزیر اعلی ٰسندھ کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار،فرزند سمیت2 افراد زخمی

Nov 09, 2023 | 20:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے دوران تیز رفتاری پر گاڑی جیپ ٹریک پر الٹ گئی، گاڑی میں مراد علی شاہ کے فرزند ظہیر شیراز شاہ اور ساتھی سوار تھے، واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثہ لیہ کے موضع رکھ خیرے والا کے کھوہ چاہ گنجی والا پر پیش آیا، ظہیر شیراز شاہ مظفر گڑھ سے جیپ ٹریک کے جائزہ کیلئے لیہ آ رہے تھے جب حادثہ پیش آیا، حادثہ جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو مظفرگڑھ سے بڑی کامیابی مل گئی