مسلم لیگ ن کو مظفرگڑھ سے بڑی کامیابی مل گئی

Nov 09, 2023 | 18:59:PM
مسلم لیگ ن کو مظفرگڑھ سے بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)مظفر گڑھ سٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیا  اور محمد اکرم چانڈیا نے مسلم لیگ ن  میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیا نےمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناء اللہ  اور جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری کیساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کی،دونوں رہنماؤں نے قائد میاں نوازشریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،محمد اجمل چانڈیہ نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور 17 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے۔

راناثناءاللہ اور اویس لغاری نے محمد اجمل چانڈیہ اور محمد اکرم چانڈیہ سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا،انہوں نے  امید کا اظہار کیا کہ اجمل چانڈیہ اور اکرم چانڈیا کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی اور مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹینس ٹیم کی ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان کیخلاف سازش ناکام