عائزہ خان کا شوبز سے ’کنارہ کشی‘ کرنے کا اعلان

Nov 09, 2023 | 16:51:PM
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی جانب اشارہ کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی جانب اشارہ کردیا۔

حال ہی میں عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں انہوں نے اپنے جلد ٹیلی ویژن اسکرینز پر نشر ہونے والے ڈرامے ’جانِ جہاں‘ کی ایک پوسٹ شیئرکی۔

اس پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے ایک مختصر مگر حیران کن جملہ لکھا کہ ’ یہ میرا آخری پراجیکٹ ہے۔‘

عائزہ خان کی یہ اسٹوری دیکھتے ہی ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کو مینشن کر کے اس اسٹوری کی وضاحت مانگنی شروع کردی لیکن اداکارہ نے اس حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کی۔

بعد ازاں اس اسٹوری کی حقیقت تب سامنے آئی جب سوشل میڈیا صارفین نے اس اسٹوری کے آخر میں کچھ اور بھی لکھا دیکھا۔

دراصل عائزہ نے اس تصویر کے ایک کونے میں ’ 2023 کا‘ لکھا ، تاہم اگر عائزہ کے جملوں کو جوڑا جائے تو اس اسٹوری کی حقیقت یہ بنتی ہے کہ جانِ جہاں عائزہ خان کا سال 2023 کا آخری پراجیکٹ ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک سے کمائی کا پروگرام ختم

خیال رہے کہ ڈرامہ ’جانِ جہاں‘ میں عائزہ خان معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ جلوہ گر ہونگی اور رواں سال کے آغاز میں اس ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری کرتے ہوئے کاسٹ کی تصدیق بھی کردی گئی تھی۔

عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی نے سال 2013 میں ڈرامہ ’ پیارے افضل‘ میں بطور جوڑی ناظرین کے دلوں میں اپنا منفرد مقام بنا لیا تھا اور اس کے بعد سے اس اسٹار جوڑی کے مداح انہیں پھر ایک ساتھ دیکھنے کے مطمنی تھے۔