ٹک ٹاک سے کمائی کا پروگرام ختم

Nov 09, 2023 | 16:21:PM
ٹک ٹاک سے کمائی کا پروگرام ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک دنیا بھر میں مقبول ترین ایپ سمجھی جاتی ہے جس سے بہت سے  صارفین بہترین روزگار بھی کما رہے ہیں لیکن اب  ایپ کی جانب سے صارفین کو فنڈ ختم ہونے کی خبر سنائی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کیلئے  اہم پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 1 بلین ڈالر کا تخلیقی فنڈ  پروگرام 16 دسمبر  کو  ختم ہونے جا رہا ہے ، یہ پروگرام  اٹلی اورسپین  کے علاوہ تمام  ممالک میں جاری رہے گا اس کے علاوہ تمام صارفین اس پروگرام کی کمائی سے 16 دسمبر سے محروم شمار کیے جائیں گے ۔

ٹک ٹاک  ایپ کی ترجمان ماریا جنگ کا کہنا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے رہائشی صارفین تخلیق کار فنڈ کے ذریعے اپنے مواد کو منیٹائز نہیں کر سکیں گے،تخلیق کار فنڈ اصل میں 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا، کمپنی نے ایپ کا وائرل مواد بنانے والے لوگوں کو 3سالوں کے دوران ایک  بلین ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا

مکمل کمائی کو بند نہیں کیا جا رہا

ایپ کی جانب سے  صارفین کی کمائی کو مکمل طور پر بند نہیں  کیا جا رہا بلکہ تخلیق کار فنڈ کی نسبت بہتر اور زیادہ کمائی کا پروگرام ایپ کی جانب سے امسال فروری میں شروع کیا گیا تھا ،جس کے مطابق مقبول تخلیق کاروں کے لیے زیادہ ادائیگیاں ہوں گی، اس پروگرام کا نام تخلیقی پروگرام (creator program)رکھا  گیا ہے ، اصل فنڈ کے برعکس’’ تخلیقی پروگرام ‘‘ صارفین کو ایک منٹ سے زیادہ طویل ویڈیوز بنانے کی ضرورت ہوتی ہے ،نئے سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹک ٹاک اہل تخلیق کاروں کو تخلیقی پروگرام میں جانے کے لیے مدعو کر رہا ہے،جنگ کا کہنا ہے کہ تخلیق کار اس رقم سے 20 گنا کما سکتے ہیں جو وہ اصل فنڈ کے تحت کما رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :جائیداد کا تنازع: مسجد میں آئے بزرگ پر مخالفین کا تشدد،ویڈیو وائرل