صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

Nov 09, 2022 | 19:24:PM
صدر مملکت، ڈاکٹر عارف علوی، سپریم کورٹ، ججز کی تعیناتی کی منظوری،
کیپشن: صدر عارف علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دیدی، سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات ہو گئے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید بھی سپریم کورٹ کے جج تعینات ہو گئے۔
صدر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دیدی۔صدر عارف علوی نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی.

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم اور محمد رضوان نے ہم سے میچ چھین لیا، کپتان کیویز ٹیم