پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ ویمن کو ون ڈے سیزیر میں وائٹ واش کردیا

Nov 09, 2022 | 18:17:PM
کرکٹ کے میدان، ایک ہی دن، پاکستان، دوسری بڑی کامیابی
کیپشن: آئرلینڈ کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے پر قومی ویمن ٹیم کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرکٹ کے میدان سے ایک ہی دن میں پاکستان کو دوسری بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ ویمن ٹیم کو ون ڈے سیزیر میں وائٹ واش کردیا۔پاکستان ویمن نے تیسراون ڈے 5 وکٹوں سے جیت کر سیریز تین صفر سے جیت لی ۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 226 رنز کا ہدف دیا، قومی ویمن ٹیم نے 226 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،پاکستان کی جانب سے صدف شمس نے 72 اور کپتان بسمہ معروف نے 57 رنز بنائے 
آئرلینڈویمن ٹیم نے پاکستان کیخلاف 225 رنز بنائے تھے، پاکستان کی طرف سے غلام فاطمہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئر لینڈویمن کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 12 نومبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسحاق ڈار کا سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان