عیدالاضحیٰ سے قبل سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )حکومت سندھ نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن 20 مئی کو جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 20 مئی تک یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ عید کی تیاری بروقت مکمل کر سکیں۔
نوٹیفکیشن میں متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگیوں کے عمل سے متعلق تمام ضروری انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں، تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو عید سے قبل بروقت رقوم کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی میں شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی