5 ٹیسٹ ،انگلینڈ کا پاکستان سے سیریز کا منصوبہ

May 09, 2026 | 09:55:AM
5 ٹیسٹ ،انگلینڈ کا پاکستان سے سیریز کا منصوبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ، پانچ ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز شامل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ نے دونوں کرکٹ بورڈز کے ساتھ ابتدائی بات چیت بھی کر لی ہے۔

 انگلینڈ کا نیا فیوچر ٹور پروگرام اگلے برس آسٹریلیا کے خلاف ہوم ایشیز سیریز سے شروع ہوگا جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف طویل ٹیسٹ سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ سکواش، پاکستان کے نور زمان کامیاب

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف ایک، ایک ٹیسٹ میچ کی مختصر سیریز بھی فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہوگی جبکہ ان ٹیموں کے ساتھ وائٹ بال سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گی۔