حکومت آزادکشمیر نے شہدا ء کے ورثا  کو 24 گھنٹوں میں امدادی چیک دیدئیے

May 09, 2025 | 23:04:PM
حکومت آزادکشمیر نے شہدا ء کے ورثا  کو 24 گھنٹوں میں امدادی چیک دیدئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیر چوہدری)حکومت آزادکشمیر نے ہندوستانی جارحیت کے شہداء کے ورثا، زخمیوں کو 24 گھنٹوں میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے ،شہداء کے لواحقین کو 10 دس لاکھ جبکہ زخمیوں کو 7 سات لاکھ کے چیک دیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیرکی ہدایت پر وزراء اور انتظامی افسران نے  شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کو امدادی چیک دیئے ۔شہداء کے لواحقین کو 10 دس لاکھ ،زخمیوں کو 7 سات لاکھ  اور

معمولی زخمیوں کو 3 تین لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے۔فتح پور تھکیالہ میں وزیر آزاد کشمیر جاوید بڈھانوی نے دو شہداء عمر موسی اور مصباح کوثر کے بھائی عبداللہ موسی کو چیک دیا ،باغ میں شہید ہونے والے اسامہ عشرت کے والد کو وزیر  سردار  ضیاء القمر نے چیک دیا،مظفرآباد میں وزیر سردار جاوید ایوب نے بلال مسجد میں شہید ہونیوالے محمد یعقوب اور زخمی بچی کے ورثاء کو چیک دیے ،کھڑانج میں سائیں مقصودکے لواحقین کو وزیر  سردار عامر الطاف نے کا چیک دیا،عباس پورگھمیر میں شہید ہونے والے شہری محمد اشتیاق کے ورثاء کو ڈپٹی کمشنر پونچھ عمر فاروق نےچیک دیا،ڈپٹی کمشنر پونچھ عمر فاروق نے سی ایم ایچ راولاکوٹ میں زخمیوں کے ورثاء کو امدادی چیک دیے،کھوئی رٹہ میں وزیر صحت نثار انصر ابدالی ہندوستانی جارحیت سے شہید ہونے والی خاتون / ماں اور اسکی 40 دن کی بیٹی، راجہ شہپال شہید اور عثمان شہید  اور زخمیوں کے ورثاء کو چیک دیے ،فتح پور تھکیالہ: کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار ہندوستانی جارحیت سے شہید ہونے والے خاتون سدرہ سراج کے خاوند کو حکومت آزادکشمیر کی جانب سےمعاوضے کا چیک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت منہ دیکھتا رہ گیا،آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ منظور کر لیا