مفتی اعظم عمان کا ’’پاکستان ‘‘کے حوالے سے اہم بیان

May 09, 2025 | 21:10:PM
مفتی اعظم عمان کا ’’پاکستان ‘‘کے حوالے سے اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مفتی اعظم عمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان، اپنے مسلمان بھائی ملک، کو سلام پیش کرتے ہیں، جس نے ایمان، عزم اور حوصلے کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کیا؛ اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ کامیاب ہوا اور اس کے اثرات محفوظ رہے۔

مفتی اعظم عمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے گھروں، وہاں عبادت کرنے والوں اور تمام بے گناہ لوگوں پر ہر طرح کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ثابت قدمی عطا فرمائے اور ظالموں کو مغلوب کرے۔ نیز ہم پوری مسلم امت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی صفوں کو متحد کرے اور ہر طرح کی دشمنی کا مل کر سامنا کرے۔

اللہ ہمارا مددگار اور ہمیں کامیابی دینے والا ہے۔

“اور مؤمنوں کی مدد ہم پر لازم ہے۔” (الروم: 47

یہ بھی پڑھیں:ہفتے اور اتوار کی چھٹی تاحکم ثانی ختم