حملے بند کر دیں،محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماؤں سے اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاک بھارت رہنماؤں سے حملے بند کردینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائیاں بنیادی مسئلےکا حل نہیں ہوتیں، نہ کبھی مسئلے کوحل کرتی ہیں اورنہ ہی امن فراہم کرتی ہیں۔
محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت رہنماؤں سے اپیل کرتی ہوں کہ ان حملوں کو بند کردیں، پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم فون اٹھائیں بات کریں اوراس تنازع کاحل نکالیں۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت کو پلوامہ حملےکے جواب میں بالاکوٹ حملے سےکیا حاصل ہوا؟ لہٰذا دونوں ممالک فوجی مداخلت کا نہیں سیاسی مداخلت کا انتخاب کریں۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج پاکستانی افواج سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔
بھارتی فوج 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے تباہ ہونے کے بعد ڈرون طیاروں سے حملے کرنے پر اتر آئی اور دو روز کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ 77 ہیروپ ڈرون اب تک تباہ کیے جا چکے ہیں۔