کراچی: ٹرالر نے راہگیر خاتون کو کچل ڈالا

May 09, 2025 | 11:39:AM
کراچی: ٹرالر نے راہگیر خاتون کو کچل ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریلر نے سڑک عبور کرتے ہوئے خاتون اور مرد کو کچل ڈالا، حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق اور مرد شدید زخمی ہوگیا۔

کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے ہوئے ٹرالر نے خاتون اور مرد کو کچل ڈالا۔

 حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والے شہری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے امکانات، دھرم شالہ میچ منسوخ