وزیر خزانہ کی زیرصدارت ایف بی آر کا اجلاس، تاجر دوست سکیم سے متعلق تبادلہ خیال

May 09, 2024 | 23:10:PM
وزیر خزانہ کی زیرصدارت ایف بی آر کا اجلاس، تاجر دوست سکیم سے متعلق تبادلہ خیال
کیپشن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا،اجلاس میں تاجر دوست سکیم،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں، ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز سے متعلق اُمور پربات چیت ہوئی،اجلاس میں محصولات جمع کرنے اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجر دوست سکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے شروع کی گئی ہے،حکومت ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس فراڈ، جعلی انوائسز اور دھوکہ دہی سے چوری کئے گئے سیلز ٹیکس کی وصولی کے لئے موثر طریقہ کار وضع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن نے امریکی بموں سے فلسطینیوں کی شہادت کا اعتراف کر لیا