رینالہ خورد: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

May 09, 2023 | 09:02:AM
رینالہ خورد: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا امجد) پنجاب کے علاقے رینالہ خورد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

   پولیس کے مطابق نامعلوم ڈاکو پیر دی ہٹی روڈ پر واردات کرکے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: خیرپور میں پرانی دشمنی پر 2 سگے بھائی قتل

پولیس نے بتایا کہ دو نامعلوم ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے کار، موٹر سائیکل، اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔