خیرپور میں پرانی دشمنی پر 2 سگے بھائی قتل

May 09, 2023 | 08:54:AM
خیرپور میں پرانی دشمنی پر 2 سگے بھائی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع خیر پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

   خیرپور پولیس کے مطابق تھانہ اکنامک زون کی حدود میں گاؤں جمعوں فلپوٹو میں پرانی دشمنی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: جہلم میں رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کی بیوی قاتل نکلی

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت فقیر محمد فپلوٹو اور شاہ بخش فلپوٹو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گزشتہ کئی عرصے سے فلپوٹو برادری کے دونوں گروپوں میں زمین کا تنازع چل رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔