جہلم میں رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کی بیوی قاتل نکلی

May 08, 2023 | 22:01:PM
جہلم میں رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کی بیوی قاتل نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جہلم میں تین ماہ قبل قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کی بیوی قاتل نکلی، ملزمہ میمونہ نے محلے کے نوجوان کے ساتھ دوستی قائم کررکھی تھی جس کا مقتول کو علم ہوگیا تھا، شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لیے آشنا کے ساتھ منصوبہ بنایا، ملزمہ میمونہ سمیت تینوں ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ سٹی کے علاقہ پرانا ریلوے پل پر3 ماہ قبل قتل ہونے والے اندھے قتل کی واردات کا سراغ مل گیا، مقتول رکشہ ڈرائیور وسیم کھوکھر کی اپنی بیوی ہی شوہر کے قاتل نکلی، رواں سال 8فروری کو وسیم کھوکھر رکشہ ڈرائیور کو اس وقت نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا جب وہ اپنی بہنوں اور بھانجی کو رکشے پر سرائے عالمگیر سے واپس گھر آرہا ہوتھا کہ پرانا ریلوے پل کے مقام پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار گھات لگائے بیٹھے تھے جنہوں نے رکشہ ڈرائیور کر سیدھا فائر مارا اور خود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس طرح یہ اندھا قتل پولیس کو تلاش کرنے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی، مقتول انتہائی شریف النفس انسان تھا، پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقوں سے واردات کا کھوج لگایاتو مقتول کے گھر سے ہی قتل کا سراغ مل گیا، مقتول کی بیوی میمونہ قتل کی سرغنہ نکلی۔

تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کرائم فائٹر سب انسپکٹر راجہ محمد عمران کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ میمونہ نے اپنے محلے دار موٹر سائیکل مکینک بابر شاہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا مقتول وسیم کھوکھر کو علم ہوچکا تھا اور ملزمہ نے شوہر کو ٹھکانے لگانے کے لیے اپنے دوست بابر شاہ کے ساتھ پلان بنا یا ۔

ملزمہ میمونہ مقتول کی بیوی کے دوست ملزم بابر شاہ نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ریلوے پل پر وسیم کھوکھر کو قتل کر دیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ وسیم کھوکھر 4 بچیوں کے باپ تھا، پولیس مصروف تفتیش ہے ، پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹرسائیکل ہنڈا 125 برآمد کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے اقبالِ جرم بھی کر لیا ہے۔

مقتول وسیم کھوکھر کے عزیز و اقارب نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او راجہ محمد عمران اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر قتل کے مقدمے کی مدعیہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ہماری سوچ سے بڑھ کر ہمارے ساتھ تعاون کیاہے ۔