بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات،3 ایف سی اہلکار شہید، 5 زخمی 

May 09, 2021 | 22:38:PM
بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات،3 ایف سی اہلکار شہید، 5 زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہیدجبکہ5 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردی کے واقعات کوئٹہ اور تربت میں ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا،دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہلکار شہیدجبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تربت کے علاقے شیرباندی میں بھی دہشتگردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیا،دہشتگردوں نے پاک ایران سرحد پر گشت پرمامور ایف سی اہلکاروںکو نشانہ بنایا،تربت میں دہشتگردی کے واقعے میں 4 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنا پورا زور لگا لے شہباز شریف طبی معائنے کیلئے بیرون ملک جائینگے اور واپس بھی آئینگے ‘ مسلم لیگ (ن) کا چیلنج