عید کے ایام میں موسم کیسا رہیگا ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

May 09, 2021 | 20:42:PM
عید کے ایام میں موسم کیسا رہیگا ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے متعدد علاقوں میں ابرکرم نے جھل تھل ایک کردیا،موسم خوشگوار ،شام کے اوقات میں گرد آلود آندھی بھی چلی۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں کمی روزہ داروں کے لئے ابررحمت برس پڑی، بارش سے قبل شام کے اوقات میں ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،تیز ہواوں نے گرمی کا زور کم کردیا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید کے ایام میں موسم خوشگوار رہے گا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی جارہی ہے، دن کے اوقات میں پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ،بارش کے بعد درجہ حرارت کم ہوکر 30 تک پہنچ گیا۔
شہر میں موسلا دھار بارش ہونے کی وجہ سے کمشنر لاہور نے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا،ضلعی انتظامیہ و بلدیہ عظمی کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں ،تیز ہواوں سے درخت گرنے کی صورت میں فوری راستے کلیر ہونے چاہئیں،کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ نکاسی آب کے لئے درکار مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے،شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، لیسکو،واسا،ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد اورلاہورمیں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے،ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دیر، مردان ،چارسدہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں،وزیر ستان اورکرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
 محکمہ موسمیات آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں جیکب آباد45، رحیم یار خان ، لاڑکانہ ،روہڑی ، چھور، سبی ،موہنجوداڑو44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دادو،بہاول نگر،خانیوال، شہید بینظیر آباد ، سکرنڈاور خان پور میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد 31، لاہور 39 کراچی 39، پشاور 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان بازار بند کرنے کا فیصلہ