رمضان بازار بند کرنے کا فیصلہ

May 09, 2021 | 20:10:PM
رمضان بازار بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ناہونگے رمضان بازار نا لگیں گی لمبی قطاریں، رمضان بازار 10 مئی کو بند کرنے کا فیصلہ، 27 رمضان المبارک پیر کے روز بازاروں کا آخری روز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صنعت نے ڈویڑنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈی سیز کے مراسلہ جاری کردیا. مراسلہ کے متن کے مطابق 3 مئی کو پرائس کنٹرول و رمضان پیکج پر ویڈیو لنک اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں مراسلہ جاری کیاگیاکہ27 رمضان المبارک کو رمضان بازاروں کا آخری روز ہوگا۔
رمضان بازاروں میں امسال عید بازار نہیں لگیں سابقہ ادوار میں 27 رمضان کو تین روزہ عیدبازار لگائے جاتے تھے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائسز مراسلہ کی کاپی سیکرٹری کوآرڈی نیشن سی ایم سیکرٹریٹ، پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری پنجاب، محکمہ خوراک، محکمہ زراعت سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہ کو ارسال کردی۔
لاہور کے گلبرک زون میں چار،نشتر زون میں پانچ،راوی زون میں تین سمن آباد زون میں تین بازار لگائے گئے داتا گنج بخش زون میں تین اقبال زون میں پانچ واہگہ میں دو لگائے گئے عزیز بھٹی زون میں تین اور شالامار زون میں تین رمضان بازار شامل کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دنیابھر کے مسلمانوں کیلئے ابتک کی بڑی خبر، سعودی عرب نے حج اور عمرہ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا