فواد چودھری نےعید کی تاریخ کا اعلان کردیا

May 09, 2021 | 11:54:AM
فواد چودھری نےعید کی تاریخ کا اعلان کردیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک مرتبہ پھر وقت سے پہلے ہی عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اس سے قبل انہوں نے رمضان کے آغاز کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس وقت ان کے پاس وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصب تھا جو حال ہی میں ان سے لے کر شبلی فراز کو دیا گیا تھا۔ فواد چودھری نے آج ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپلکیشن کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ سکے گا اور عید 14 مئی بروز جمعہ کو ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصب سنبھالنے کے بعد سے فواد چوہدری ہر سال وقت سے پہلے ہی رمضان اور عید کی تاریخوں کا اعلان کرتے آرہے تھے۔

 قبل ازیں محکمہ موسمیات نے بھی شوال کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صف ماتم بچھ گئی