معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

May 09, 2021 | 10:49:AM
معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صف ماتم بچھ گئی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز)معروف فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

 نامور گلوکارعارف لوہار کی اہلیہ سی ایم ایچ  ہسپتال میں زیر علاج تھیں، عارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا،  حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ،بعدازاں انہیں سی ایم ایچ سے فاروق ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گی، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

معروف پاکستانی گلوکارعارف لوہار گلوکار عالم لوہار کے فرزند ہیں، ان کا صوفیانہ گیت پیر دی جگنی جی نے ان کی فنی خدمات کو امر کر دیا، آواز کی چاشنی اور خوش لباسی ان کی پہچان ہے۔ ان کی لوک موسیقی پنجاب کے روایتی لوک ورثہ کی نمائندگی کرتی ہے۔عارف لوہار گزشتہ 20 سالوں کے دوران میں دنیا بھر میں 50 سے زیادہ غیر ملکی دوروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں، ان میں مملکت متحدہ، ریاستہائے متحدہ اور متحدہ عرب امارات کے دورے بھی شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: اسما عباس کی بہن کے انتقال کے بعد پہلی پوسٹ