اسما عباس کی بہن کے انتقال کے بعد پہلی پوسٹ

May 09, 2021 | 10:31:AM
اسما عباس کی بہن کے انتقال کے بعد پہلی پوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بعد اُن کی یاد میں پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسما عباس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے سنبل شاہد کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ زارا نور عباس بھی ہیں جبکہ تصویر میں سب بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔ اداکارہ نے نایاب تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری باجی آپ کیوں چلی گئیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ ہمیں بہت جلدی چھوڑ کر چلیں گئیں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Asma Abbas (@asmaabbasgill)

اُن کی اس جذباتی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد انتقال کر گئیں