سینٹ الیکشن میں جہانگیر ترین گروپ نے مجھے ووٹ دئیے۔۔یو سف رضا گیلانی کا انکشاف

May 09, 2021 | 01:09:AM
سینٹ الیکشن میں جہانگیر ترین گروپ نے مجھے ووٹ دئیے۔۔یو سف رضا گیلانی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سا بق وزیر اعظم اور پی پی کے مر کزی رہنماءیوسف رضا گیلانی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے گروپ کے لوگوں نے سینٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چیئرمین سینٹ بننے کی جلدی نہیں ، میرا سینیٹر بننا پی ڈی ایم کی جیت ہے۔ صادق سنجرانی کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کافیصلہ پارٹی کا تھا، وہ میرے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔امید ہے کہ جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے انٹرویو میں کہا کہ پی ڈی ایم اب بھی متحد ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، انہیں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
یو سف رضا گیلانی نے مز ید کہا کہ بطور اپوزیشن ہماری کارکردگی بہت بہتر رہی ہے، اپوزیشن کو مل کر حکومت کیخلاف حکمت عملی بنانی چاہیے۔ عوام اس وقت مشکل میں ہیں، مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، آج مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔جو ایک خطر نا ک امر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید تعطیلات میں سیاحت پرعائد پابندی میں نرمی کا اعلان